ہیلت یونیورسٹی سے این ٹی آر کا نام ہٹانے پر گورنر سے نمائندگی

   


بل کو منظوری نہ دینے چندرابابو نائیڈو کی اپیل
حیدرآباد 22 ستمبر (سیاست نیوز) صدر تلگودیشم و سابق چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو نے گورنر آندھراپردیش سے ملاقات کی اور اُنھیں یادداشت پیش کرتے ہوئے این ٹی آر ہیلت یونیورسٹی کا نام تبدیل کرنے کی مخالفت کی۔ اُنھوں نے گورنر سے اپیل کی کہ وہ اِس معاملہ میں مداخلت کرتے ہوئے ہیلت یونیورسٹی کے نام کو این ٹی آر سے برقرار رکھنے کی ہدایت دیں۔ حکومت نے وجئے واڑہ کی این ٹی آر ہیلت یونیورسٹی کو وائی ایس آر سے موسوم کرتے ہوئے اسمبلی میں بل منظور کیا ہے۔ چندرابابو نائیڈو نے گورنر کو بتایا کہ اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود یہ فیصلہ کیا گیا۔ اُنھوں نے کہاکہ اِس فیصلہ سے این ٹی آر کے مداحوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ این ٹی راما راؤ اپنی عوامی خدمات کے سبب غیرمعمولی مقبولیت رکھتے ہیں۔ اُنھوں نے گورنر سے اپیل کی کہ حکومت کے منظورہ بل پر دستخط نہ کریں اور اِسے واپس لوٹادیں۔ واضح رہے کہ تلگودیشم پارٹی نے حکومت کے اِس فیصلے کے خلاف آندھراپردیش کے کئی علاقوں میں احتجاج منظم کیا ہے۔ ر