ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی موبائل ٹاور سے لٹک گیا

   

بگوٹا: کولمبیا میں ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی خوفناک حادثہ کا شکار ہوگیا۔کولمبیا کے شہر میڈیلین میں ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی ہچکولے کھاتا ہوا عمارت سے ٹکرا کر موبائل ٹاور سے لٹک کر رہ گیا۔ہیلی کاپٹر میں چھ سیاح موجود تھے جنہیں ریسکیو کرلیا گیا ہے ۔ہیلی کاپٹر حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ڈپارٹمنٹ آف ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ تمام مسافروں کو باحفاظت ریسکیو کیا گیا جس میں نیشنل پولیس، فائر فائٹرز، صحت کے عملے نے حصہ لیا۔ ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔