ہیلی کاپٹر حادثہ میں مرنے والے امریکی اہلکاروں کی نعشیں برآمد

   

کینبرا : آسٹریلیا میں شمالی ساحل کے جزیرے پر ہیلی کاپٹر کے حادثے میں مرنے والے امریکی بحریہ کے تین اہلکاروں کی باقیات برآمد کر لی گئی ہیں۔امریکی میرین روٹیشنل فورس ڈارون (MRF-D) نے کہا کہ تین اہلکاروں کی نعشیں آسٹریلیا کے شمالی خطے (NT) کے دارالحکومت ڈارون پہنچا دی گئی ہیں۔23 اہلکاروں کے ساتھ اُڑان بھرنے والے آسپرے MV-22B ہیلی کاپٹر اتوار کی صبح میلویل جزیرے پر ڈارون سے تقریباً 80 کلومیٹر شمال میں تربیتی مشق کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں تین اہلکاروں کی موت ہوگئی تھی۔MRF-D نے کہا کہ منگل کی رات تک، حادثے میں زخمی ہونے والے دو اہلکاروں کی حالت مستحکم ہے جو رائل ڈارون اسپتال میں زیر علاج ہیں لیکن تیسرے کی حالت تشویشناک ہے اور اسے بہتر علاج کیلئے ملبورن منتقل کر دیا گیا۔