ممبئی، 15 اکتوبر (یو این آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیما مالنی آج 78 برس کی ہو گئی ہیں۔ ہیما مالنی کی پیدائش 16 اکتوبر 1948 کو امان کنڈی، تمل ناڈو میں پیدا ہوئی۔ ان کی والدہ جیا چکرورتی ایک فلم پروڈیوسر تھیں۔ ہیما نے اپنی ابتدائی تعلیم چنئی سے مکمل کی۔ 1961 میں ہیما مالنی کو ایک مختصر ڈرامے پانڈو ونواسم میں بطور ڈانسر کام کرنے کا موقع ملا۔ 1968 میں ہیما مالنی کو پہلی بار راج کپور کے ساتھ فلم سپنوں کا سوداگر میں کام کرنے کا موقع ملا۔ فلم کی پروموشن کے دوران ہیما مالنی کو ڈریم گرل کے طور پر پروموٹ کیا گیا۔ بدقسمتی سے یہ فلم باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی لیکن بطور اداکارہ ہیما مالنی کو ناظرین نے پسند کیا۔ 1992 میں انہوں نے فلم اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم دل آشنا ہے کی فلم سازی اور ہدایت کاری کی۔1995 میں انہوں نے چھوٹے پردے کے لئے موہنی پروڈیوس اور ڈائریکٹ کی۔ فلموں میں متعدد کردار ادا کرنے کے بعد ہیما مالنی نے سماجی خدمت کے لیے سیاست میں قدم رکھا۔2000 میں ہیما مالنی کو پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔ہیما مالنی نے اپنے چار دہائیوں کے طویل فلمی کیریئر میں تقریباً 150 فلموں میں کام کیا۔ ہیما مالنی بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر متھرا پارلیمانی سیٹ سے الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچی ہیں۔