ہیمنت سورین کو بطور ایم ایل اے نااہل قرار دیا جائے :الیکشن کمیشن

   

نئی دہلی : جھارکھنڈ میں ایک مہربند لفافہ کے بارے میں تجسس اور قیاس آرائیوں کے درمیان ذرائع نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے چیف منسٹر ہیمنت سورین کو غیرقانونی کانکنی کیس میں خاطی مانتے ہوئے ان کو نااہل قرار دینے کی سفارش کی ہے ۔ اس کا مطلب ہے کہ ریاستی گورنر جب نااہلی کے حکم نامہ کو گزٹ پر لے آئیں گے تب سورین کو استعفیٰ دینا پڑے گا ۔ ان کی مجلس وزراء کو بھی ان کے ساتھ مستعفی ہونا پڑے گا۔ تاہم وہ اندرون 6 ماہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی چناؤ میں دوبارہ منتخب ہوسکتے ہیں ۔