یاسرعرفات کی بیوہ کا متحدہ عرب امارات سے اظہار معذرت

   

دوبئی: فلسطینی مقتدرہ کے سابق صدر یاسرعرفات کی بیوہ سھیٰ عرفات نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین امن معاہدے کیخلاف فلسطینیوں کے احتجاج پر امارات سے اظہار معذرت کیا ہے۔مرحوم فلسطینی رہنما کی بیوہ سھیٰ عرفات نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے امن معاہدے کیخلاف فلسطینیوں کے رد عمل پر امارات سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ میں فلسطینی عوام کی جانب سے امارات کے عوام اور ان کی قیادت سے ان کے قومی پرچم کو نذر آتش کیے جانے پر معذرت کرتی ہوں‘۔