ایک شخص ہلاک، 11 زخمی، ڈرائیور حالت نشہ میں تھا
حیدرآباد۔ یکم فروری (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ یاچارم میں بے قابو ٹریکٹر نے بھیڑ کو روند دیا۔ اس حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہیکہ سڑک کے دونوں جانب بیٹھے ہوئے افراد بے قابو ٹریکٹر کی زد میں آگئے جو ایک پدیاترا پروگرام کے بعد یاچارم کی سڑک کے کنارے بیٹھے ہوئے تھے۔ پدیاترا کا انعقاد مقامی رکن اسمبلی منچی ریڈی کشن ریڈی کے فرزند پرشانت ریڈی نے کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق متوفی این جنگیا دیگر زخمی افراد کے ساتھ یاترا میں شرکت کے بعد سڑک کے کنارے بیٹھا تھا۔ حادثہ کے فوری بعد زخمیوں کو 108 ایمبولنس میں ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران جنگیا فوت ہوگیا۔ ٹریکٹر کا ڈرائیور شنکر ایا نشہ کی حالت میں تھا۔ متوفی جنگیا اور ٹریکٹر ڈرائیور شنکر ایا آپس میں رشتہ دار بتائے گئے ہیں۔ اس حادثہ پر رکن اسمبلی منچی ریڈی کشن ریڈی نے افسوس کا اظہار کیا اور متوفی کے افراد خاندان کو معقول معاوضہ دینے کا وعدہ کیا۔ ع