یتیندرا سدارامیا کے بیان پر نقوی کی شدید تنقید

   

نئی دہلی۔ یتیندرا سدارامیا کے تبصروں کی سخت تردید کرتے ہوئے کہ ہندوستان کو ہندو اکثریتی ملک بنانے سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، بی جے پی لیڈر مختار عباس نقوی نے کانگریس ایم ایل سی کے ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوتوا کے نظریے کو ہندوستان کا اٹوٹ حصہ قرار دیا ہے۔ یتیندرا جو کرناٹک کے چیف منسٹر سدارامیا کے بیٹے ہیں، نے بنگلورو میں ایک پروگرام کے دوران ہندوستان کو ہندو راشٹر بنانے کے دباؤ پر تشویش کا اظہارکیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو ہندو اکثریتی ملک بنانے سے ملک کوکوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ایک سیکولر قوم کے طور پر ہندوستان کے بارے میں بھیم راؤ امبیڈکرکے وژن کا حوالہ دیتے ہوئے، یتیندرا نے خبردارکیا کہ قوم کو ہندوتوا ریاست میں تبدیل کرنا اس کے مستقبل کے لیے نقصان دہ ہوگا۔ انہوں نے ہندوستان کو ایک عقیدے والے ملک میں تبدیل کرنے کی کوششوں پر سیاسی گروپوں کو مزید تنقید کا نشانہ بنایا۔نقوی نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہندوتوا مذہبی اور ثقافتی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے ‘انسانیت کی روح’ کا مجسمہ ہے۔