یروشلم سے بے دخلی کی اسرائیلی تجویز مسترد

   

یروشلم ۔ مشرقی یروشلم کے شیخ جراح نامی علاقے میں بے دخلی کے خطرے سے دوچار فلسطینیوں نے اسرائیلی سپریم کورٹ کی اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے کہ وہ اپنے مکانات کو ایک یہودی آباد کار تنظیم سے کرائے پر حاصل کر لیں۔ ان سب فلسطینیوں نے اس تجویز کو یہ کہہ کر مسترد کیا کہ وہ اپنے مکانات پر اسرائیلی ملکیت کو تسلیم نہیں کریں گے۔ دو ماتحت عدالتوں کے اس فیصلے میں کہا گیا تھا کہ جائیداد سے متعلق قانون کے مطابق یہ مکانات یہودیوں کی ملکیت ہیں کیوں کہ انہوں نے یہ پلاٹ 1948ء کی جنگ سے پہلے خریدے تھے۔