تل ابیب : اسرائیل میں آثارِ قدیمہ کے ماہرین اس راز سے پردہ اٹھانے کی کوشش میں ہیں کہ, حال ہی میں یروشلم کے قدیم شہر کے باہر ایک پرانی خندق میں سامنے آںے والے ہاتھوں کے نشان کس کے ہیں اور ان کی کیا تاریخی اہمیت ہے؟یروشلم کے قدیم شہر کے قریب ہی پائی جانے والی یہ خندق تقریباً 33 فٹ طویل اور دو سے سات میٹر تک گہری ہے۔ قدیم دور میں ایسی خندقیں حفاظتی اقدامات کے تحت قلعوں کے گرد بنائی جاتی تھیں۔یورپ میں عام طور پر ایسی خندقوں میں پانی بھرا ہوتا تھا لیکن یروشلم کے قدیم شہر میں پائی جانے والی یہ خندق خشک ہے۔