یشونت سنپا نے بی جے پی پر یہ الزام لگاتے ہوئے چھوڑ دیاتھا کہ نریندر مودی حکومت میں ملک کی جمہوریت کو’خطرہ‘ ہے
ترنمول کانگریس(ٹی ایم سی) نائب صدر یشونت سنہا نے منگل کے روز پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دیدیا۔
ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ ایک ”عظیم اپوزیشن اتحاد“ کے لئے وہ استعفیٰ دے رہے ہیں
ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے صدراتی امیدوار کیلئے انہیں میدان میں اتارا جارہا ہے۔اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے سنہا نے کہاکہ ”اب وقت ہے آیا ہے جب ملک کے بڑے مفاد کے لئے میں پارٹی سے استعفیٰ دوں تاکہ عظیم اپوزیشن اتحااد کے لئے کام کرسکوں“۔
مغربی بنگال کے سابق گورنر گوپال کرشنا گاندھی نے 20جون کے روز امیدوار ی سے دوہٹتے ہوئے حوالہ دیاتھا کہ وہ اس عہدے کے قابل نہیں ہیں۔انہوں نے ایک پریس ریلیز میں کہاتھا کہ ”میرا احساس ہے مجھ سے بہتر کرنے والے دیگر بھی ہیں۔
لہذا میں مذکورہ قائدین سے درخواست کرتاہوں کہ وہ ایسے ایک فرد کوموقع دیں“۔ گوپال کرشنا گاندھی صدراتی امیدوار کے طور پر شرد پوار اور فاروق عبداللہ کے بعد پیچھے ہٹنے والے تیسرے امیدوار ہیں۔
کئی دہوں تک بی جے پی کے ساتھ رہنے کے بعد یشونت سنہا 84نے سال2018میں ٹی ایم سی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی حکومت میں وہ وزیرفینانس اور خارجی امور بھی رہے ہیں۔