یلاریڈی ۔ میناریٹی اقامتی جونئیر کالج کا آر ال سی محمد عبدالبصیر نے دورہ کرتے ہوئے تنقیح کی ۔ انہوں نے کالج پرنسپال سید مسعود احمد سے داخلہ سے متعلق تبادلہ خیال کرتے ہوئے تفصیلات معلوم کیں ۔ کالج کے عملہ اور لکچررس کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے تدریسی خدمات کی مکمل جانکاری حاصل کی اور انہیں کارآمد مختلف مشورے دئے ۔ آر ایل سی مسٹر محمد عبدالبصیر نے کالج کے تمام ریکارڈ کا معائنہ کیا ۔ نئے تعلیمی سال کیلئے داخلوں کو صد فی صد یقینی بنانے کی صلاح دی اور داخلوں کیلئے میناریٹی اولیائے طلباء کو داخلوں سے متعلق مکمل شعور دلانے اور کالج میں دستیاب تعلیمی قیام و طعام کی سہولتوں کو تشہیر کرنے کو کیا ۔ اس موقع پر کالج لکچررس کے ساتھ عملہ بھی موجود تھا۔ بعد ازاں انہوں نے کالج کے طلباء سے مخاطب ہوکر سالانہ ا متحانات کی محنت سے تیاری کرنے کا مشورہ دیا اور صد فی صد نتائج کیلئے ذوق سے پڑھنے کی صلاح دی ۔