یلاریڈی عیدگاہ اور مساجد کو فنڈس کی منظوری

   

یلاریڈی /15 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میونسپل چیرمین ستیہ نارائنا نے بتایا کہ رکن اسمبلی سریندر کی کوششوں سے یلاریڈی کی عیدگاہ کی ترقیاتی کاموں کیلئے 25 لاکھ روپئے اور جامع مسجد کو پانچ لاکھ روپئے ، کریمیہ مسجد کو پانچ لاکھ روپئے کا فنڈ منظور کیا گیا ہے ۔ میونسپل چیرمین نے میونسپل کے حدود دیون پلی علاقہ میں کمیونٹی بھون کی تعمیرات کیلئے اراضی کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر انہو ںنے کہا کہ پوچماں مندر میں پانچ لاکھ روپئے ، دون پلی میں کمیونٹی بھون کی تعمیرات کیلئے دس لاکھ روپئے ، پوسن پلی کو دس لاکھ روپئے ، بالاجی نگر تانڈا کو دس لاکھ روپئے ، دھوبی سنگم کمیونٹی کیلئے دس لاکھ روپئے اور گوڈ سنگم کمیونٹی کیلئے دس لاکھ روپئے منظور کئے گئے ہیں ۔ ٹنڈرس مکمل ہوتے ہی تعمیراتی کاموں کا آغاز کردیا جائے گا۔ اس موقع پر کونسلر رامو ، سائیلو ، قائدین میں شراون کمار، محمد عمران ، ستیش ، راجیا ، اروند گوڑ ، رمیش اور دوسرے موجود تھے ۔