یلاریڈی میں سیاست ایس ایس سی کوئسچن بنک کی تقسیم

   

یلاریڈی۔/27 جنوری،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر کے گرلز ہائی اسکول میں طلباء و طالبات کو روز نامہ ’سیاست‘ کی جانب سے مفت تقسیم کیلئے شائع کئے گئے ایس ایس سی کوئسچن بنک کی جناب شیخ غیاث الدین سابق زیڈ پی ٹی سی، چنا لکشمن سابق ایم پی پی، محمد اظہر قادری کانگریس یوتھ منڈل صدر کے ہاتھوں تقسیم عمل میں آئی۔ جناب شیخ غیاث الدین نے اس موقع پر کہا کہ ادارہ سیاست روز اول سے ہی سماجی، سیاسی و ملی اور مذہبی خدمات انجام دیتا آرہا ہے۔ دسویں جماعت کے طلبہ کی سالانہ امتحانات میں بہتر رہنمائی کی غرض سے شائع کئے گئے کوئسچن بنک کی ستائش کی اور اسے طلباء کیلئے ثمر آور بتایا۔ چنا لکشمن سابق ایم پی پی نے طالبات کو دل لگاکر ذوق کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے، اعلیٰ تعلیم کی راہ ہموار کرلینے کی صلاح دی۔ نمائندہ ساست محمد غوث علی خاموش نے سیاست کوئسچن بنک کی مدد سے سالانہ امتحانات کی تیاری کرنے اور صد فیصد نتائج حاصل کرکے آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔ آخر میں عابد علی خاں ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اس موقع پر مدرس الیاس غور بھی موجود تھے۔