یلاریڈی نائب صدر منڈل پریشد کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد

   

یلاریڈی /12 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی منڈل پریشد نائب صدر نرسملو پر چھ افراد منڈل پریشد ارکان نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد منظور کرتے ہوئے آر ڈی او سرینواس نائیک کو حوالے کیا ۔ اس موقع پر انہو ںنے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ 5 میںسے چار سال مکمل ہونے پر نائب صدر کے عہدہ پر ارکان نے قرارداد منظور کرکے بغاوت کردی ۔ تحریک عدم اتحاد قرارداد کے ذریعہ عہدہ سے ہٹانے کیلئے پنچایت راج قانون کے تحت چار مکمل ہونے پر قرارداد پیش کی جاسکتی ۔ تحریک عدم اعتماد قرارداد پیش کرنے والوں میں منڈل پریشد ارکان پاروتی لکشمی ، مادھوی ، سریدھر گوڑ ، سنتوش کمار ، ایس لکشمی شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ منڈل پریشد نائب صدر نرسملو جن کے خلاف قرارداد منظور کی گئی ہے کانگریس قائد ہیں ۔