یلاریڈی ڈیویژن میں کورونا کا وسیع ہوتا دائرہ

   

تمام منڈل چوکس ، عام زندگی محال
یلاریڈی : کورونا وباء نے ی لاریڈی کے تمام منڈلوں میں اپنا دائرہ وسیع کر کے عوام کی زندگی محال کر رکھی ہے ۔ ہر منڈل کے مواضعات میں تک عوام خوف کے سایہ میں زندگی گذار رہے ہیں۔ یلاریڈی مستقر کے سرکاری دواخانہ پر کورونا ٹسٹ کیلئے روزآنہ عوام کی غیرمعمولی تعداد رُخ کررہی ہے ۔ عوام خود دواخانہ پہنچ کر معائنہ کروا رہے ہیں ۔ڈاکٹر رویندرم موہن کے مطابق 107 افراد کا نمونہ ٹسٹ کیلئے بھیجا گیا ہے ۔ کورونا سے متاثرین سے ملنے جلنے والے افراد خود کو مشتبہ محسوس کر کے دواخانہ پہنچ رہے ہیں ۔ کورونا کا اس قدر پھیل جانا مستقر کی عوام کو کافی تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے ۔ انتہائی احتیاط کا عوام کو اب خیال رکھنا ضروری ہوگیا ہے جس سے عام زندگی محال ہوچکی ہے ۔ مواضعات سے تاجر افراد منڈلوں کا رُخ نہیں کررہے ہیں ، ہر کوئی وباء سے اس قدر متاثر ہے کہ ذاتی کام کاج سے بھی محروم ہوچکا ہے ۔ رضاکارانہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے بعد بھی یلاریڈی ڈیویژن میں کورونا عروج پر ہونا باعث تشویش ہے ۔ طبی عہدیداروں کے مطابق متاثرین کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے ۔ بڑھتی وباء سے تقریباً سرکاری کام ٹھپ ہوچکے ہیں ، ہر روز وباء کے ساتھ جنگ کرنا عوام کیلئے ناقابل برداشت عمل لگ رہا ہے لیکن زندہ رہنے کیلئے یہ جنگ لڑنا لازمی تو ہے ! حالات سے گھبراکر حوصلہ نہیں کھونا چاہیئے ، کورونا ہمارے حوصلہ سے زیادہ طاقتور نہیں ہے ۔