یلاریڈی ۔ جناب شیخ غیاث الدین صدر کمیٹی کے مطابق شب برات کے موقع پر بروز جمعہ جامع مسجد میں نماز عشاء ٹھیک 9.30 ادا کی جائے گی ۔ امام و خطیب مسجد ہذا جناب حافظ محمد عبدالمجید نقشبندی و قادری شب برات کی فضیلت پر مختصر خطاب کریں گے ۔ مسجد عثمانیہ پر بھی نماز عشاء ٹھیک 9.30 بجے ادا کی جائے گی ۔ امامت کے فرائض حافظ محمد مستقیم انجام دیں گے ۔ مسجد رفیعہ سلطانہ پر نماز عشاء ٹھیک 9.45 کو ادا کی جائے گی ۔ امامت کے فرائض جناب محمد عاصم رضا انجام دیں گے ۔ مسجد کریمیہ صدر کمیٹی جناب شیخ محی الدین موظف کی اطلاع کے مطابق شب برات بروز جمعہ کو نماز عشاء ٹھیک 9.30 بجے ادا کی جائے گی ۔ امامت کے فرائض خطیب و امام مسجد ہذا جناب حافظ محمد احمد اللہ انجام دیں گے ۔