یلاریڈی کے اڑوی لنگال سے لڑکی لاپتہ

   

یلاریڈی /6 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل یلاریڈی کے اڑوی لنگال تانڈہ علاقہ سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی گھر سے بنا بتائے چلے جانے کا واقعہ 29 فروری کو پیش آیا ۔ سب انسپکٹر مہیش کی تفصیلات کے مطابق تانڈا سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سومترا اس طرح گھر سے بنا کوئی اطلاع دئے چلے جانے سے خاندان والوں نے اسے رشتہ داروں کے ہاں تلاش کیا لیکن کہیں کوئی پتہ نہ چلنے سے لڑکی کی ماں شانتی کی شکایت پر گمشدگی کا مقدمہ درج کرکے پولیس لڑکی سومترا کو تلاش کر رہی ہے ۔ سب انسپکٹر مہیش نے گر کسی کو لڑکی نظر آنے پر یلاریڈی پولیس کو اطلاع دینے کو کہا ۔
لنگم پیٹ میں بائیک گاڑی سے گرکر دو افراد زخمی
یلاریڈی /6 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ کے آیاپلی انڈا کے قریب بائیک گاڑی بے قابو ہوکر گرنے سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق منڈل کے بھوانی پیٹ سے تعلق رکھنے والا سنگپا بیوی وجیا کے ساتھ مل کر میدک سے اپنے آبائی موضع آرہے تھے کہ بائیک بے قابو ہونے سے گر پڑے جس سے دونوں زخمی ہونے پر انہیں 108 ایمبولنس میں یلاریڈی سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا ۔