یمنی باغیوں کا حملہ ،26 افراد بشمول ہندوستانی خاتون زخمی

   

ریاض۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) یمنی باغیوں کے ایک میزائل نے جنوب مغربی سعودی عرب کے ایک ایرپورٹ کو نشانہ بنایا جس میں 26 شہری بشمول ہندوستانی خاتون زخمی ہوگئے۔ سعودی عرب کی اتحادی فوج جو باغیوں سے نبردآزما ہے، نے یہ بات بتائی۔ اطلاعات کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں کو عرب کی اتحادی فوج سے ٹکراؤ کا سامنا ہے جس کا سلسلہ 2015ء میں شروع ہوا تھا اور جس کی وجہ سے معصوم اور بے قصور شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔ حالیہ دنوں میں میزائل اور ڈرون حملوں میں عباس ایرپورٹ پر جو لوگ زخمی ہوئے تھے، ان میں سے 8 افراد کو ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے جبکہ مابقی کو ابتدائی طبی سہولیات فراہم کرنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ قبل ازیں حوثی باغیوں نے کہا تھا کہ انہوں نے سعودی کے کوہستانی ریسارٹ کے ایرپورٹ پر میزائل لانچ کیا جس کی وجہ سے ایرپورٹ سے رپوازوں کی آمدورفت کئی گھنٹوں تک مسدود رہی۔