یمن سے راکٹ حملے کو سعودی عرب نے نئے ایرپورٹ پر ناکام بنادیا

   

حوثی باغیوں پر حملہ کا الزام ، علاقائی کشیدگی میں اضافہ ، امریکہ کے ایران پر الزام کا شاخسانہ

ریاض ۔ /14 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی افواج نے آج 5 ڈرون طیاروں کے نئے سعودی ایرپورٹ پر حملے سے روک دیا ۔ یہ ڈرون طیارے مبینہ طور پر یمنی باغیوں کی ملکیت اور ایرانی ساختہ تھے ۔ ڈرون طیاروں کا نشانہ ابھا ایرپورٹ تھا جو مملکت کے جنوب مغربی حصہ میں واقع ہے ۔ ڈرون طیاروں نے ایرپورٹ کو نشانہ بناکر ایک میزائیل داغا تھا جس سے 26 شہری زخمی ہوگئے اور قریبی شہر قمیس مشایت متاثر ہوا جہاں یہ فضائی اڈہ واقع ہے ۔ تازہ ترین حملہ ایک ایسے وقت منظر عام پر آیا ہے جبکہ امریکہ کی جانب سے ایران کو حملہ کا ذمہ دار قراردینے کی وجہ سے ایران اور دیگر عرب ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ قبل ازیں دو تیل بردار بحری جہاز خلیج عمان میں فضائی حملے سے شعلہ پوش ہوگئے تھے ۔ یہ حملہ امریکہ کے بموجب حوثی باغیوں نے کیا تھا ۔ مشترکہ اتحاد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایرپورٹ حسب معمول کام کررہا ہے ۔ پروازوں میں کسی قسم کی خلل اندازی پیش نہیں آئی ۔ حوثی باغیوں نے مسیرہ ٹی وی کی اطلاع کے بموجب قبل ازیں ایران پر باغیوں کے حملہ کا الزام عائد کیا گیا تھا ۔ آج ابھا ایرپورٹ پر بھی باغیوں سے ڈرون طیاروں سے راکٹ حملہ کا سعودی عرب نے الزام عائد کیا ہے ۔ جس کی وجہ سے ایران کے ساتھ کشیدہ تعلقات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ چہارشنبہ کے دن میزائیل حملہ سے ایک شہری ایرپورٹ جو پہاڑی مقام پر واقع ہے متاثر ہوا تھا ۔