یمن میں جولائی کے دوسرے ہفتے میںمزید 762 بارودی سرنگیں صاف

   

صنعاء: یمن میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے سعودی منصوبے ’مسام‘ نے جولائی 2023 کے دوسرے ہفتے میں یمن کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کی نصب کردہ مزید 762 ڈیوائسز کو صاف کیا ہے۔ کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے تحت مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے 120 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں اور 633 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز اور 7 دھماکہ خیز ڈیوائسزکو ناکارہ بنایا ہے۔ یمن کے الحدیدہ، الضالع، لحج، مارب، تعز اور دیگر علاقوں میں بارودی سرنگیں صاف کی گئی ہیں۔مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن سے صاف کی جانے والی باردوی سرنگوں کی تعداد چار لاکھ سات ہزار 152 ہوگئی ہے۔حوثیوں کی جانب سے بچھائی گئی 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سینکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز امدادی سینٹر کے تحت مسام پروجیکٹ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔