یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں 4 ڈرونز تباہ

   

واشنگٹن : امریکہ نے یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں چار ڈرون کو تباہ کیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایک بیان میں یہ بات کہی۔ بیان میں کہا گیا ہے “22 مارچ کو، تقریباً 4:22 بجے سے رات 11:10 کے درمیان امریکہ کی سینٹرل کمانڈ کی فورسز نے جوابی کارروائی کے تحت یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں چار بغیر پائلٹ کے ڈرون (UAV) کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور تباہ کر دیا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں نے یمن کے ان علاقوں سے بحیرہ احمر کی طرف چار اینٹی شپ بیلسٹک میزائل (ASBM) فائر کیے ہیں جہاں ان کا کنٹرول ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ، اتحادی یا تجارتی جہازوں میں کوئی زخمی یا نقصان نہیں ہوا۔

امریکی اور برطانوی افواج نے اب تک حوثیوں کے ٹھکانوں پر متعدد حملے کیے ہیں تاکہ حوثیوں کی تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کو کم کیا جا سکے ۔