اقوام متحدہ : صحت کی عالمی تنظیم نے یمن میں ہیلتھ انفرا سٹرکچر کے قیام میں معاونت کے لیے 392 ملین ڈالر کی امداد کی اپیل کی ہے۔ڈبلیو ایچ و کے نمائندہ برائے یمن ایدہم عبدالمنعم نے اپنے تحریری اعلا ن میں کہا ہے کہ یمن کو نظام صحت کی ممکنہ تباہی کا سد باب کرنے کے لیے عالمی عطیات اور دیگر شراکت داروں سے فی الفور اور مضبوط سطح پر تعاون درکار ہے۔ عبدالمنعم نے کہا ہے کہ یمنی نظامِ صحت کو 392 ملین ڈالر کی نئی فنانسنگ کی ضرورت ہے تاکہ 12.9 ملین لوگوں کو انتہائی بنیادی خدمات کی فراہمی کو جاری رکھ سکنے کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈبلیو ایچ او کی قیادت میں صحت کے لیے ضمانتی فنڈز کا صرف 3.5 فیصد حاصل کیا جا سکا ہے۔اگر مذکورہ مدد فراہم نہ کی گئی توہم یمن میں ہنگامی طبی ضروریات کو جاری نہیں رکھ سکیں گے پر پر زور دیتے ہوئے عبدالمنعم نے کہا، اس بنا پر ہم عطیہ دہندگان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ یمن کے لوگوں کی زندگیوں کو تحفظ دلانے والی ضروری صحت کی خدمات فراہم کرنے کی ہماری کوششوں میں تعاون جاری رکھیں۔