برسلز : یوروپی کمیشن کے مطابق افراط زر اس سال 8.5 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے جبکہ اگلے سال یہ سطح واپس 6.1 فیصد پر آجائے گی۔ اگلے سال جرمنی کا اقتصادی لحاظ سے بدترین کارکردگی دکھانے کا امکان بھی ہے۔ یوروپی کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ افراط زر میں جاری اضافہ کی وجہ سے یورو زون موسم سرما میں کساد بازاری کا شکار ہو جائے گا۔ جمعہ کے روز جاری کی گئی تازہ ترین اقتصادی پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ توانائی کے بھاری بل فی الحال صارفین کی قوت خرید پر اثر انداز ہو رہے ہیں، جس سے افراط زر اس سال 8.5 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے جبکہ اگلے سال یہ سطح واپس 6.1 فیصد تک گر جائے گی۔ اس دوران سن 2023 کے لیے شرح نمو کی پیش گوئی گزشتہ جولائی کے 1.4 فیصد کے تخمینہ سے کم ہو کر 0.3 فیصد رہ گئی۔ امکان ہے کہ جرمنی اگلے سال اقتصادی لحاظ سے بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا ملک ہو گا۔ آئندہ برس کے دوران ملک کی اقتصادی پیداوار میں 0.6 فیصد کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔