یورپی کمیشن کی صدر ہندستان کے دورے پر پہنچیں

   

نئی دہلی: یوروپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین جمعرات کو ہندوستان کے دو روزہ دورہ پر یہاں پہنچیں۔مرکزی وزیر مملکت برائے صحت انوپریہ پٹیل نے ہوائی اڈے پر وان ڈیر لیین کا خیرمقدم کیا۔ بعد میں یوروپی کمیشن کے صدر نے راج گھاٹ کا دورہ کیا اور مہاتما کے عالمگیر امن کے پیغام کو یاد کرتے ہوئے باپو کو خراج پیش کیا۔ وزیرخارجہ جے شنکر نے شام میں ان سے ملاقات کی۔ وہ جمعہ کو وزیر اعظم مودی کے ساتھ بات چیت کریں گی۔ ترجمان وزارت خارجہ رندھیر جیسوال نے کہا کہ ہند۔ یوروپی یونین کثیر جہتی شراکت داری کو نئی بلندیوں پر لے جا رہے ہیں۔