بروسلز : ایک یورپی ایجنسی کے مطابق یورپ میں پناہ لینے والے افراد کی ماہانہ تعداد میں تیزی سے اضافے نے میزبان ممالک پردباؤ مزید بڑھا دیا ہے۔ 2015 ء کے بعد یورپ میں پناہ کی درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ سیاسی پناہ سے متعلق یورپی ایجنسی (ای یو اے اے) نے کہا ہے کہ یورپ میں پناہ کی درخواستیں گزشتہ تقریباً سات سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ اس سے قبل یہ صورتحال 2015 ء میں دیکھی گئی تھی، جب شامی جنگ کی وجہ سے 10 لاکھ سے زیادہ افراد نے پناہ کے حصول کے لئے یورپ کا رخ کیا تھا۔