یورپ پریشان لیکن ترکی میں موٹر شعبہ ترقی کی سمت گامزن

   

انقرہ ۔22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) یورپ میں سال کی پہلی سہ ماہی عرصہ میں موٹر گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ برس کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں کمی واقع ہوئی ہے تو ترکی میں اس کا رحجان مخالف سمت رہا ہے جسیا کہ ترکی میں گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ کووڈ۔19 وبا کے اقتصادیات پر منفی اثرات موٹرساز صنعت میں بھی نمایاں ہونے لگے ہیں۔یورپی موٹرساز منڈی سے حاصل کردہ جائزاتی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین اور یورپی دری ٹریڈ زون کے ممالک سمیت برطانیہ میں اس شعبے میں 26.3 فیصد کی شرح سے مندی کا مشاہدہ ہوا ہے۔ اس دورانیہ میں 3 ملین 54 ہزار گاڑیاں فروخت ہوئیں۔