یورپ کے بڑے نیوکلیئر پلانٹ پر روس کا کنٹرول، آئی اے ای او کو اطلاع

   

نئی دہلی : روس نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کو مطلع کیا ہیکہ اس کی ملٹری فورسیس نے یوکرین کے زاپو ریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے اطراف و اکناف کا علاقہ اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ ڈائرکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے چہارشنبہ کو یہ بات کہی۔ ڈائرکٹر جنرل کو موسومہ مکتوب مورخہ یکم ؍ مارچ میں رشین فیڈریشن برائے بین الاقوامی تنظیمیں ویانا کے مستقل مشن نے یہ بھی کہا کہ پلانٹ میں کام کرنے والے لوگوں نے نیوکلیئر سیفٹی کی فراہمی پر اپنا کام جاری رکھا ہوا ہے۔ دریں اثناء مشرقی یوکرین کے شہر لیسی چانسک میں ایک ٹیلیویژن ٹاور روسی ملٹری کے میزائل حملے کی زد میں آیا۔ کئی ویڈیو کلپس میں دیکھا جاسکتا ہیکہ ٹی وی ٹاور گہرے دھویں کے بادلوں میں گھر گیا ۔ یہ شہر یوکرین لوگانس علاقہ کے مغربی حصہ میں واقع ہے۔ 2019ء کے ڈیٹا کے مطابق اس شہر کی آبادی 97000 ہے۔