بھوپال : یوم جمہوریہ پر مدھیہ پردیش کے گورنر منگو بھائی پٹیل دارالحکومت بھوپال میں ریاستی سطح کی تقریب میں پرچم لہرائیں گے ۔ریاستی حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں جاری ہدایات کے مطابق اسمبلی اسپیکر گریش گوتم ریوا ضلع ہیڈکوارٹر میں، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان جبل پور میں پرچم کشائی کریں گے ۔ وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا دتیا میں، وزیر گوپال بھارگو ساگر میں، تلسی سلاوت اندور میں، وجے شاہ کھنڈوا میں اور جگدیش دیورا مندسور میں پرچم لہرا کروزیر اعلیٰ مسٹرچوہان کا پیغام پڑھیں گے ۔وزیر بساہو لال سنگھ انوپ پور میں، یشودھرا راجے سندھیا شیو پوری، مینا سنگھ عمریا، کمل پٹیل ہردا، گوویدا سنگھ راجپوت دموہ، برجیندر پرتاپ سنگھ پنا، وشواس سارنگ ودیشا، پربھورام چودھری رائے سین، مہندر سنگھ سسودیا گنا، پردیومن سنگھ تومر سنگھ گوالیار، پریم سنگھ پٹیل بروانی، اوم پرکاش سکلیچا نیمچ میں اور وزیر اوشا ٹھاکر دیواس میں پرچم لہرائیں گے ۔ اسی طرح کوآپریٹیووزیر اروند بھدوریا بھنڈ میں، موہن یادواجین میں، ہردیپ سنگھ داگ رتلام میں اور راجیہ وردھن سنگھ دتیگاؤں دھر میں پرچم کشائی کے ساتھ وزیر اعلیٰ کا پیغام پڑھیں گے ۔ریاستی وزیربھارت سنگھ کشواہا مورینا میں، اندر سنگھ پرمار شاجاپور میں، رام کھیلوان پٹیل ستنا میں، رام کشور کانورے بالاگھاٹ میں، برجیندر سنگھ یادو اشوک نگر میں، سریش دھاکڈ شیوپور میں اور او پی ایس بھدوریا نیواری میں پرچم کشائی کریں گے ۔