حیدرآباد ۔ 25 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : یوم جمہوریہ تقاریب کے لیے وجئے واڑہ کے اندرا گاندھی میونسپل اسٹیڈیم کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے ۔ جہاں تقاریب کا اہتمام ہورہا ہے ۔ وہاں قومی پرچم کے تین رنگوں سے اطراف و اکناف عارضی کپڑے کی باونڈری وال لگائی گئی ہے اور سارے اسٹیڈیم کو برقی قمقوں سے منور کردیا گیا ہے۔ جس سے سارا اسٹیڈیم روشنیوں سے جگمگا اٹھا ہے ۔ کورونا بحران کے پیش نظر تمام کوویڈ احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں اور تقریب میں صرف 200 مہمانوں کو ہی مدعو کیا گیا ہے ۔ تقاریب کے دوران 16 جھانکیوں کے ذریعہ حکومت کی ترقیاتی اور فلاحی اسکیمات کو پیش کیا جائے گا ۔ پروٹو کال ڈائرکٹر بالا سبرامنیم نے اسٹیڈیم میں یوم جمہوریہ تقاریب کے تیاریوں کا دوسرے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ لیا ہے اور پریڈ کی ریہرسل کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔ تقاریب میں گورنر وشوا بھوشن ہری چندن ، چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی ، وزراء کے علاوہ اعلیٰ عہدیدار شرکت کریں گے ۔۔ ن