یوم جمہوریہ تقریب میں سرکاری ملازموں کی شرکت ضروری

   

جموں : حکومت نے جموں میں منعقد ہونے والی یوم جمہوریہ کی تقریب میں سرکاری ملازموں کی شرکت کو لازمی قرار دیا ہے اور انہیں متنبہ کیا گیا ہے کہ کسی قسم کی کوتاہی کو ہدایات کی نافرمانی تصور کیا جائے گا۔ بتادیں کہ جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ کی مناسبت سے سب سے بڑی تقریب مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں منعقد ہوگی جس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پریڈ کی سلامی لیں گے ۔حکومت کی طرف سے ایک سرکولر میں تمام محکموں کے سربراہوں اور پبلک سیکٹر محکموں کے چیف ایگزیکیٹوز سے کہا گیا ہے کہ وہ یوم جمہوریہ کی تقریب میں اپنی اور اپنے ماتحت ملازموں کی شرکت کو یقینی بنائیں۔