یوم عاشقان ملک بھر میں منایاگیا‘ دائیں بازو تنظیموں کی ہنگامہ آرائی

,

   

اترپردیش انیمل ہسبنڈری منسٹر دھرم پال سنگھ نے ”گائے سے محبت کا دن“ کے طور پرمنایا وہیں بجرنگ دل نے ”مغربی تہذیب کے پھیلاؤ“ کی مخالفت میں ہنومان چالیسا کاجاپ کیا۔


نئی دہلی۔ملک کے کچھ حصوں میں دائیں بازو تنظیموں کی ہنگامہ آرائی کے باوجود منگل کے روز پھولوں‘ تحائف کے ساتھ نوجوان اور عمر رسیدہ جوڑوں نے یوم عاشقان کا جشن منایا ہے۔اترپردیش انیمل ہسبنڈری منسٹر دھرم پال سنگھ نے ”گائے سے محبت کا دن“ کے طور پرمنایا وہیں بجرنگ دل نے ”مغربی تہذیب کے پھیلاؤ“ کی مخالفت میں ہنومان چالیسا کاجاپ کیا۔

کویڈ وباء کی وجہہ کے سبب پچھلے دوسالوں سے تہواروں او رتقاریب پر روک کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں عشق کے تہواروں کے موقع پر مالس‘ ریسٹورنٹ اور معروف سیاحتی مقامات لوگوں سے بھرے ہوئے تھے۔

اس موسم سرما میں کافی برف باری نے کشمیر کے منظر کو سفید کردیا‘محبت کے پرندوں نے شمالی کشمیرمیں گلمرگ اورجنوبی کشمیر میں پہلگام جیسے ریزورٹس کواپناٹھکانہ بنادیا۔ مدھیہ پردیش کے ساکن ساکت شرما نے کہاکہ ”یوم عاشقان کو ایک یادگار بنانے کے لئے ہم اس خوبصورت وادی کو ائے ہیں۔

موسم بہت بہتر ہے اور میں خوش قسمتی محسوس کررہاہوں کہ کشمیر میں جشن منانے کے منصوبے کے لئے ہم اہل ہوئے ہیں“۔تاہم بجرنگ دل جیسی تنظیموں کے ممبرس سڑکوں پر اترے او رمحبت کے نام پر ”عریانیت میں ملوث“ ہونے کا ان پر الزام لگاتے ہوئے جوڑوں کواپنا نشانہ بنایاہے۔

گجرات کے گاندھی نگر میں بجرنگ دل کارکنوں نے جوڑوں پر کھدیڑا اور مہارشٹرا کے ناگپور میں ہنومان چالیسا کا جاپ کیا۔ گاندھی نگر میں اسمبلی کی عمارت کے روبرو واقعہ سنٹرل ویسٹا گارڈن میں بیٹھے ہوئے جوڑوں کو باہر نکالنے اور نعرے لگاتے ہوئے بجرنگ دل کے 10کے قریب کارکنوں کا ایک ویڈیو سوشیل میڈیاپلیٹ فارمس پر وائرل بھی ہوا ہے۔

وہیں اپوزیشن کانگریس نے اس واقعہ کی مدمت کی‘ گاندھی نگر پولیس حرکت میں ائے او ر احتجاج میں ملوث بجرنگ دل کارکنوں کو طلب کیا ہے۔اس کے علاوہ دائیں باز و تنظیمو ں کی جانب سے 14فبروری 2019کو پیش ائے پلواماں دہشت گرد حملہ میں شہید ہونے والے ہندوستانی سپاہیو ں کی یاد بھی منائی گئی۔ بجرنگ دل کے علاوہ وشوہندو پریشد(وی ایچ پی) کے ذمہ داران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

منگل کے روز مدھیہ پردیش میں شیو سینا (یو بی ٹی) نے بھی یوم عاشقان کے خلاف نعرے بلند کئے اورتیل پلائی ہوئی لاٹھیاں دیکھیں۔

اس کے علاوہ یوپی کے منسٹر نے اس موقع پر گائے سے محبت کا دن مناتے ہوئے گائیوں کے لئے روٹیاں فراہم کیں اورایک دہلی نژاد این جی او نے جسمانی طور پر کمزور بچوں بشمول ایڈس مریضوں میں تغذیہ بخش ادوایات او رغداؤں کی تقسیم عمل میں لائی۔

مذکورہ این جی او کی بانی گیتانجلی چوپڑا نے کہاکہ اوکھلا‘ وسنت وہار‘ نظام الدین‘ منیرکا‘ نوائیڈا‘ گروگاؤں‘ مادی پور گاؤں‘ سرائے کالے خان‘ صاداق نگر‘ اورمہارانی باغ کے علاقوں میں کپ کیکس کی تقسیم عمل میں لائی گئی ہے