یونائیٹیڈ ایئرلائنس ہندوستان سے نئی پروازیں شروع کرے گی

   

نئی دہلی : پرواز کی خدمات فراہم کرنے والی امریکی کمپنی یونائیٹید ایئرلائنس بنگلور اور دہلی سے امریکہ کے لیے نئی پروازیں شروع کرے گی۔ ایئرلائن نے جمعرات کو بتایا کہ وہ رواں برس دسمبر میں دہلی سے شکاگو کے لیے روزانہ پرواز شروع کرے گی۔ اس کے علاوہ آئندہ برس وہ بنگلور سے سین فرانسسکو کی ڈیلی فلائٹ شروع کرے گی۔ یہ بنگلور سے امریکہ کے لیے پہلی نان۔اسٹاپ پرواز ہوگی۔ یونائیٹیڈ ایئرلائنس کی دہلی اور ممبئی سے نیویارک/نیوارک اور دہلی سے سین فرانسسکو کی سروس ہے ۔ نئی پروازوں کے شروع ہونے پر وہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان سب سے زیادہ نان اسٹاپ سروس دینے والی امریکی ایئرلائن بن جائے گی۔ یونائیٹیڈ ایئرلائنس کے بین الاقوامی مارکیٹنگ کے منیجنگ ڈائریکٹر مارشیل فُچ نے کہا کہ ان پروازوں کے شروع ہونے سے دونوں ملکوں کے مسافروں کو زیادہ سے زیادہ آپشن مل سکیں گے ۔ بنگلور اور سین فرانسسکو دنیا کے دو بڑے آئی ٹی سینٹر ہیں۔ دونوں شہروں کے درمیان براہ راست پرواز شروع ہونے سے کاروبار کی غرض سے سفر کرنے والوں کو کافی آسانی ہوگی۔