یونان میں آگ کا دھواں اٹلی کے جزیرہ سسلی اور مالٹا تک پہنچ گیا

   

روم : یونان میں لگنے والی آگ کا دھواں اٹلی کے جزیرہ سسلی اور مالٹا تک پہنچ گیاہے۔یونان کے محکمہ موسمیات نے آج کی ایک سیٹلائٹ تصویر شیئر کی ہے۔تصویر کے بارے میں بیان میںکہا گیا ہے کہ یونان کے مختلف علاقوں میں لگنے والی آگ نے لاکھوں ایکڑ جنگلات، زرعی زمینوں اور بستیوں کو تباہ کر دیا ہے اور دھویں نے بحیرہ روم کے ایک بڑے حصے کو ڈھانپ لیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی تھریس میں آگ کی راکھ کے ذرے ہوا میں اڑتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور راکھ کے یہ ذرے جنوبی اٹلی اور مالٹا تک پہنچ گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ راکھ کے ذرات کی وجہ سے سسلی اور مالٹا میں فضائی آلودگی بہت زیادہ ہے۔

امریکہ: بار میں فائرنگ
5 افراد ہلاک
لاس اینجلس : امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک بار میں مسلح حملے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ کیلی فورنیا کی اورنج کاوئنٹی کے ایک بار میں مسلح حملے کے دوران دس افراد کو نشانہ بنایا گیا۔بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔حملہ آورکو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔