یونان میں پہلی خاتون صدر منتخب

,

   

ایتھنز ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی پارلیمنٹ نے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کو صدر منتخب کیا ہے جو ایک سینئر جج ہیں جنہیں ماحولیات اور دستوری قانون میں مہارت حاصل ہے۔ 63 سالہ ایکاتیرینی سکیتلارا پولوس کو 261 ارکان پارلیمنٹ نے ووٹ دیکر منتخب کیا۔ پارلیمنٹ کے سربراہ کوسٹاس تسولاس نے یہ بات بتائی۔ تاحال وہ یونان کے اعلیٰ ایڈمنسٹریٹیو کورٹ کی سربراہ تھی۔ نئی صدر 13 مارچ کو اپنے عہدہ کا حلف لیں گے۔ وہ سپریم کورٹ کے جج کی بیٹی ہیں جنہوں نے پیرس کی سوربولی یونیورسٹی سے پوسٹ گرائجویٹ کی تکمیل کی ہے۔ وہ پہلی خاتون ہوں گی جو کونسل آف اسٹیٹ کی سربراہ ہوں گی۔