یونین پبلک سرویس کمیشن کے سیول سرویسیس نتائج جاری

   

تلنگانہ کی اننیا ریڈی کو تیسرا رینک ‘ٹاپ 10 میں نوشین شامل، جملہ 50 مسلم امیدوار کوالیفائی قرار پائے
حیدرآباد۔/16اپریل، ( سیاست نیوز) یونین پبلک سرویس کمیشن نے آج سیول سرویسیس امتحانات 2023 کے نتائج جاری کردیئے ہیں۔ ملک بھر میں ٹاپ 10 امیدواروں میں ایک مسلم امیدوار بھی شامل ہے۔ سیول سرویسیس میں کامیابی حاصل کرنے والے 1016 امیدواروں میں 50 کا تعلق مسلم کمیونٹی سے ہے۔ ٹاپ 3 رینک حاصل کرنے والوں میں آدتیہ سریواستوا، انیمیش پردھان اور ڈی اننیا ریڈی شامل ہیں۔ اُتر پردیش کے گورکھپور سے تعلق رکھنے والی نوشین نے ٹاپ 10 میں نواں رینک حاصل کیا ہے۔ سیول سرویسیس کیلئے کوالیفائی دیگر مسلم امیدوار اور ان کے رینک حسب ذیل ہیں: وردا خان (18) ، ذوفشان حق (34)، فابی رشید (71) ، عرفہ عثمانی (111) ، سید عدیل محسن (157) ، خان صائمہ سراج احمد (165)، صائم رضا (188) ، فرحین زاہد (241) ، اریبہ صغیر (253) ، احتداء مفسر (278) ، نازش عمر انصاری (311) ، سید مصطفی ہاشمی (312) ، فاطمہ شیما پراوت (317) ، شاہدہ بیگم (323) ، حامد نوید (332) اریبہ نعمان (339) ، محمد حارث میر (345) ، محمد فرحان سیٹھ (369) ، محمد تابش حسن (374) ، غلام مایادین (388) ، الیفہ خان (418) ، دانش ربانی خان (447) ، زہرہ بانو (469) ، محمد عاصم مجتبیٰ(481) ، عبدالفصل (507) ، محمد آفتاب عالم (512) ، سیرت باجی (516)، افضل علی (574) ، محمد رسون (659) ، نازیہ پروین (670) ، سید طالب احمد (677) ، شعیب (730) ، عبداللہ زاہد (744) ، ایم تسلیم (745) ، صوفیہ صدیقی (758) ، محمد شہنشاہ صدیقی (762) ، محمد اشفاق (770) ، عاطف وقار اکرم انصاری (819) ، محمد برہان زماں (822)، جی غزالہ محمد حنیف (825) ، سید صادق (826) ، نجمہ سلام (839) ، راشد علی (840) ، عاشق حسین (845) ، ایس انبا (851) احراس اے این (852) ، ہمسہ شیرین (866) ، محمد ورشد خان (1012) ، اجمل حسین (1013)۔ اسی دوران تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع سے تعلق رکھنے والی اننیا ریڈی نے قومی سطح پر تیسرا رینک حاصل کیا۔ اننیا ریڈی اڈاکولہ منڈل کے کوناگل گاؤں سے تعلق رکھتی ہیں۔ دہلی یونیورسٹی سے جغرافیہ میں ڈگری حاصل کی اور دہلی یونیورسٹی سے منسلک کالج مرانڈا ہاوز میں تعلیم حاصل کی۔ ڈگری میں انہوں نے سیول سرویسیس پر توجہ دے کر روزانہ 12 تا 14 گھنٹے سخت محنت کی۔ انہیں بچپن سے ہی سماجی خدمات کا شوق ہے۔ والد خانگی ملازم جبکہ والدہ گھریلو خاتون ہیں۔1