حیدرآباد۔/27 اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ کی یونیورسٹیز میں ٹیچنگ اسٹاف کے تقررات میں تاخیر کا امکان ہے۔ حکومت نے پروفیسرس اور اسسٹنٹ پروفیسرس جیسے عہدوں پر تقررات کیلئے یونیورسٹیز کی سطح پر علحدہ ریکروٹمنٹ بورڈ کے قیام کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک بورڈ کی تشکیل میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ ریکروٹمنٹ بورڈ کی تشکیل کے سلسلہ میں حکومت کو بعض تکنیکی مسائل کا سامنا ہے۔ موجودہ یونیورسٹی قانون کے مطابق ہر یونیورسٹی میں تقررات کا اختیار متعلقہ یونیورسٹی حکام کو ہے لیکن حکومت اس میں ترمیم کرتے ہوئے تمام یونیورسٹیز کیلئے مشترکہ ریکروٹمنٹ بورڈ کے قیام کا منصوبہ رکھتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ موجودہ قانون میں ترمیم کیلئے وقت لگے گا۔ قانونی ترمیم کیلئے اسمبلی کی منظوری ضروری ہے اور اسمبلی کے بغیر منظوری حاصل کرنے کیلئے حکومت کو آرڈیننس جاری کرنا پڑے گا جس کیلئے گورنر کی منظوری چاہیئے۔ گورنر اور حکومت کے درمیان اختلافات کے نتیجہ میں قانونی ترمیم سے متعلق آرڈیننس کی منظوری حاصل کرنا آسان نہیں ہے۔ ر