ممبئی: یوٹیوبرز رنویر الاہ آبادیہ اورآشیش چنچلانی پیر کے روز مہاراشٹرا سائبر کے سامنے پیش ہوئے تاکہ انڈیا گاٹ لیٹنٹ مقدمہ کے سلسلے میں اپنے بیانات ریکارڈ کروا سکیں، حکام نے اطلاع دی۔ مہاراشٹرا سائبر کی جانب سے جاری کیے گئے سمن کے جواب میں، الا ہ آبادیہ اور چنچلانی دوپہر کے وقت نوی ممبئی کے مہاپے میں واقع مہاراشٹرا سائبرکے صدر دفتر پہنچے، ایک اہلکار نے بتایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکام ان کے بیانات ریکارڈ کر رہے ہیں۔ مہاراشٹرا سائبر یوٹیوب پر نشرکیے گئے شو میں مبینہ فحش ریمارکس کے الزام میں الا ہ آبادیہ اور دیگر کے خلاف درج کیے گئے ایک فحاشی کے مقدمہ کی تحقیقات کررہا ہے۔ان افراد کے تبصروںپر مقدمہ درج ہوا ہے ۔