’یوٹیوب‘ کے نئے سی او ہندنژاد امریکی نیل موہن

   

واشنگٹن : یوٹیوب کی سی ای او سوزین ووجکی کے اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کے بعد ہند نڑاد امریکی نیل موہن ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے نئے سی ای او مقرر ہوں گے۔ نیل موہن اس وقت یوٹیوب کے چیف پروڈکٹ آفیسر ہیں اور وہ سوسن ووجکی کے دیرینہ ساتھی رہے ہیں۔نیل موہن اب مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیہ ناڈیلا، ایڈوب کے سی ای او شانتنو نارائن اور الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی سمیت ہندنڑاد شخصیات کی اس فہرست میں شامل ہوں گے، جو امریکہ میں مقیم عالمی کمپنیوں میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات ہیں۔نیل موہن اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں گریجویٹ ہیں۔