یوپی:کسانوں کو مفت بجلی فراہم کریں گے :امیت شاہ

   

فیروزآباد: وفاقی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو عوام سے یوپی میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کو دوبارہ موقع دینے کی اپیل کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بی جے پی حکومت کسانوں کو مفت بجلی فراہم کرے گی۔یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا‘ہمیں پانچ سالہ حکمرانی کو ایک اور موقع دیں اور کسانوں کو بجلی بل کی ادائیگی کی ضرورت نہیں ہوگی۔کسانوں کے لئے آنے والے پانچ سالوں تک مفت بجلی کی سہولیت دستیاب کرائی جائے گی۔ہم ہر 12پاس طالبہ کو اسکوٹی دیں گے ، کالجوں میں داخلے لینے والے ہر طالب علم کو لیپ ٹاپ اور اسمارٹ فون دئیے جائیں گے ۔سماج وادی پارٹی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘سماجی’عنصر صرف اس کے نام میں شامل ہے بصورت دیگر اس کا فورمولہ ہے دولت جمع کرو اور حکمرانی میں اپنے کنبے کے لوگوں کو مقام دو۔شاہ نے کہا‘ایس پی کا سماج واد صرف نام کے لئے ہے ۔اس کا صرف دو فارمولہ ہے ۔‘ایس’ کا مطلب‘سمپتی اکٹھا کرو’(دولت جمع کرو) ور‘پی’کا مطلب‘پریوار والوں کو ستا دینا’(کنبے کے اراکین کو حکمرانی میں جگہ دینا)۔ایس پی کی سابقہ میعاد میں اس کے کنبے کے 45افراد حکومت میں تھے ۔