یوپی۔اسدالدین اویسی کو ایم پی ایم ایل عدالت نے 30جنوری کو طلب کیا

,

   

بابری مسجد رام جنم بھومی معاملہ میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر اے ائی ایم ائی ایم سربراہ کے دئے گئے بیان کا یہ معاملہ ہے
سدھارتھ نگر۔کل ہند مجلس اتحاد المسلمین سربراہ اسدالدین اویسی کو اترپردیش کے سدھارتھ نگر ضلع کی ایم پی ایم ایل اے عدالت نے 30جنوری کو طلب کیاہے۔

بابری مسجد رام جنم بھومی معاملہ میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر اے ائی ایم ائی ایم سربراہ کے دئے گئے بیان کا یہ معاملہ ہے۔ان کے اس ریمارکس کے بعدضلع سدھارتھ نگر کے ساکن ایک درخواست گذارراکیش پرتاب سنگھ نے 566/2022نمبر کی شکایت حیدرآباد ایم پی کے خلاف درج کرائی تھی۔

انہیں ائی پی سی کی دفعات 153اے‘295اے اور 298کے تحت طلب کیاگیاہے۔

اتفاقی طور پر درخواست اسدالدین اویسی‘ اکبر الدین اویسی دونوں کے خلاف درج کرائی گئی ہے۔ تاہم موثر شواہد کی عدم موجودگی کی بناء پر عدالت نے اکبر الدین کو راحت دیدی ہے