یوپی۔ انسداد غیر قانونی مذہبی تبدیلی ایکٹ کے تحت 7پر مقدمہ درج

,

   

اس کے والد کا دعوی ہے کہ اسلام اختیار کرنے کے بعد راہول نے رمضان میں روزہ رکھنا اور نماز پڑھنا شروع کردیا ہے۔
بدائیون۔ ایک پولیس افیسر کی اطلاع کے مطابق ہندوازم سے اسلام پر ایک شخص کا مبینہ مذہب تبدیل کرانے والے سات افراد پر اترپردیش کے بدائیون میں مقدمہ درج کیاگیاہے۔

مذکورہ پولیس افیسر کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی جانچ کررہے ہیں اور اترپردیش انسداد غیرقانونی مذہبی تبدیلی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ملزم کو گرفتار کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

سپریڈنٹ آف پولیس امیت کشور نے کہاکہ اسلام مذہب اختیار کرنیو الے 22سالہ راہول شرما کے والد کی ایک شکایت پر ایف ائی آر درج کی گئی ہے۔

انہوں مزیدکہاکہ تحقیقات جاری ہے۔

جمعہ کے روز پولیس کی ایک ٹیم نے راہول سے پوچھ تاچھ کی۔ اس کے والدی کی درج کی گئی شکایت کے مطابق راہول شرما جم جانے لگے جہاں پرملزم نے اس کو جھانسہ دلاکر مذہب اسلام اختیا رکرایاہے۔

اس کے والد کا دعوی ہے کہ اسلام اختیار کرنے کے بعد راہول نے رمضان میں روزہ رکھنا اور نماز پڑھنا شروع کردیا ہے۔