یوپی۔ اونچی ذات والوں سے دھمکیوں کے بعد دلت فیملی کو ملا پولیس تحفظ

,

   

انہیں ”شادی کے جلوس کے دوران پتھر اؤ جیسے پرتشد د جوابی کاروائیوں“ سے بھی خبردار کیاگیاتھا۔
سمبھال۔اپنی 20سالہ بیٹی کی شادی کے لئے پولیس سے مدد مانگنے کے بعد ایک دلت فیملی کو تحفظ فراہم کیاگیاہے۔ نئے شادی شدہ جوڑے کو ایک رائیل اینفلیڈ موٹر سیکل تحفہ دینے پر ان کے گاؤں کے اونچی ذات والے مردوں کے گروپ کی جانب سے مبینہ تحدیدات عائد کرنے کے بعد یہ درخواست سامنے ائی تھی۔

دولہن کے والدین رشی پال والمیکی اور شیلا دیوی نے دعوی کیاہے کہ مقامی گاؤں کے سربراہ نے استفسار کیاہے کہ اگر شادی پرسکون انداز میں کرنا چاہتے ہو تو جیسا اونچی ذات والے تحائف دیتے ہیں اس طرح کے اشیاء کا تحفہ نہ دیں۔انہیں ”شادی کے جلوس کے دوران پتھر اؤ جیسے پرتشد د جوابی کاروائیوں“ سے بھی خبردار کیاگیاتھا۔

دلہن کی ماں شیلا دیوی کا کہنا ہے کہ ”گاؤں میں ہماری ایک ہی دلت فیملی ہے اور پڑوسی سختی کے ساتھ ہمیں کہہ رہے ہیں کہ وہ ہماری بیٹی کی شادی ہونے نہیں دیں گے کیونکہ ہماری کمیونٹی میں بائیک جیسا ایک تحفہ پیش کرتے ہوئے ایک نئی روایت کی شروعات کررہے ہیں۔

ابتداء میں انہوں نے کوئی اعتراض نہیں جتایا مگر جب نئے موٹر سیکل او ردیگر تحائف گھر میں انہو ں نے دیکھا تو ایک ہنگامہ کھڑا کردیا اور پیر کے روز مہمانوں کے ساتھ بدسلوکی شروع کردی“۔

شیلا دیوی نے مزیدکہاکہ ”ہم پولیس اور ایک سابق وزیرسے مدد کے لئے رجوع ہوئے۔ اب ہمیں پولیس تحفظ مل گیا اور امید ہے امن کے ساتھ شادی کی تقریب مکمل ہوجائے گی“۔

سمبھال کے پولیس سپریڈنٹ چاکریش مشرا نے کہاکہ ”ہم گھوگیا کو ایک پولیس ٹیم بھیجے ہیں اور اس فیملی کودھمکانے والوں سے پوچھ تاچھ کی ہے۔

انہوں نیاکہ شادی کی تقریب پر اب انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ مگر ہم نے مہمانوں او ر گھر والوں کی شادی کی تقریب مکمل ہونے تک حفاظت کے لئے ایک پولیس ٹیم تعینات کردی ہے“۔