یوپی۔ اکھیلیش یادو”کسان یاترا‘’نکالیں گے۔

,

   

لکھنو۔اترپردیش کے سابق چیف منسٹر اکھیلیش یادو نے فیصلہ کیاے کہ وہ احتجاج کررہے کسانوں ی حمایت میں ”کسان یاترا“ نکلیں گے۔اس کے علاوہ ایس پی سربراہ نے نعرہ بھی دیاہے کہ”کسانوں کی آمدنی بڑھاؤ او رکسانوں کو بچاؤ“۔

درایں اثناء تین مرکزی وزراء احتجاج کررہے لاکھوں کسانوں کے نمائندہ گروپ کے درمیان بات چیت اس وقت ناکام ہوگئی جب یونین لیڈران نے نئے زراعی قانون کو واپس لینے کے اپنے مطالبے پر اٹکے رہے اور یہاں تک اٹھ گھنٹوں تک چلی طویل بات چیت کے دوران انہیں پیش کئے گئے لنچ‘ چاہئے اورپانی تک لینے سے کسانوں کے نمائندوں نے انکار کردیا۔

اپنی جانب سے حکومت نے یقین دلایاکہ تقریباً چالیس کے قریب کسانوں کے لیڈران سے ان کی حقیقی تشویش پر بت کی گئی اور کھلے ذہن سے اس کو تسلیم کیاگیاہے۔

مگر دوسری جانب سے مذکورہ قوانین میں کئی خامیوں او رغلطیوں کی طرف اشارہ کیاگیاہے جس کو ان کا کہنا ہے کہ ستمبر میں عجلت میں منظورکرلیاگیاہے۔

وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر جس نے وگیان بھون میں حکومت کی جانب سے ہورہی بات چیت کی قیادت کی ہے نے بعد میں رپورٹرس سے کہاکہ اگلے میٹنگ ہفتہ کے روز2بجے ہوگی۔

ایک سرکاری ذرائع نے کہاکہ وقت کی تنگی کی وجہہ سے کسی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں جس کی وجہہ سے ہفتہ کے روز دوبارہ میٹنگ کی جائے گی۔