یوپی۔ رام نومی جلوس کے دوران مسجد کے باہر ہنگامہ آرائی کرنے والے چار تحویل میں

,

   

ایک افیسر نے کہاکہ ”مذکورہ ملزمین کو جمعہ کے روز گرفتار کیاگیا اورامن میں خلل ڈالنے کے لئے عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیاگیاہے“۔
ماتھرا۔پولیس کے ایک اہلکار نے بتایاکہ اترپردیش میں رام نومی جلوس کے دوران جمال مسجد کے باہر امن میں خلل ڈالنے والے چار افراد کو گرفتار کرلیاگیاہے۔

جمعرات کے روز جب ایک جلوس جس کو رام جنم مہااتسو سمیتی نے گیان منڈی علاقے کی رام مندر سے نکالا تھا چوک بازار چوراہے پر پہنچا‘ بعض شر پسند جو ایک ویان چلارہے تھے مسجد کے باہر تعمیر دوکانات کی چھتوں پر چڑھ گئے اور وہاں پر بھگوا جھنڈے لگائے۔

سارے واقعہ کا ویڈیوسوشیل میڈیا پروائیرل ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ نے ہندو اورمسلمانوں کے درمیان کشیدگی پیدا کردی۔

سینئر سپریڈنٹ آف پولیس(ایس ایس پی) سیلش کمار پانڈے نے کہاکہ واقعہ کے فوری بعد بھاری تعداد میں موقع پر پولیس فورس تعینات کردی گئی اورویڈیو فوٹیج کی بنیاد پر کاویا’ہنی‘ راجیش اور دیپک کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیاجو امن میں خلل ڈالنے کی کوشش کررہے تھے۔۔

ایک افیسر نے کہاکہ ”مذکورہ ملزمین کو جمعہ کے روز گرفتار کیاگیا اورامن میں خلل ڈالنے کے لئے عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیاگیاہے“۔