کانپور۔جمعہ کی نماز کی بعد بیکون گنج میں مسلم دوکانداروں کی جانب سے اترپردیش کے کانپورشہر میں بند کے دوران فرقہ وارانہ تشدد کا ایک واقعہ پیش آیاہے۔مذکورہ بند کا اعلان بی جے پی ترجمان نوپور شرما کے شان رسالت ؐ میں گستاخانہ کلمات کی ادائیگی کے خلاف کیاگیاتھا۔
دو طبقات کے درمیان میں تصادم کی صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب اس بند کی ایک کمیونٹی نے مخالفت کی تھی۔ اس کی وجہہ سے تصادم کے واقعات پیش ائے جس میں پتھر بازی او رایک دوسرے پر اینٹ پھینکے گئے۔
واقعہ کے بعد 17افراد کو حراست میں لیاگیاہے۔ اے ڈی جی لاء اینڈ ارڈر پرشانت کمار نے کہاکہ حالات قابو میں کرلئے گئے ہیں اور مزید دستوں کو تعینات کیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حالات مشتعل ہونے کی وجوہات کی جانچ کی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ ملزمین کی شناخت کے لئے ویڈیو فوٹیج کی چھین بین کی جارہی ہے۔ اتفاقی طور پر صدر رام ناتھ کوئند‘ وزیراعظم نریندر مودی‘ چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کانپور کے دہات میں اس وقت تھے جب پڑوس کے ضلع میں یہ تشدد کے واقعات رونما ہورہے تھے۔