یوپی۔ مایاوتی کی غیرموجودگی میں ان کے بھتیجے نے کی تقریر۔

,

   

اگرہ ۔ کیامایاوتی اپنے بھتیجے اکاش آنند کو اپنا جانشین بنانے کی تیاری کررہی ہیں؟یہ بات اگرہ میں اس وقت زیر بحث آگئی جب لندن سے ایم بی اے کئے ہوئے 24سالہ آکاش منگل کے روز سماج وادی پارٹی‘ بہوجن سماج پارٹی اور آر ایل ڈی کی مشترکہ ریالی میں شہہ نشین پر پہلی صف کی کرسیوں پر دیکھائی دئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے عائد 48گھنٹوں کے امتناع کی وجہہ سے بی ایس پی سربراہ ریالی میں شامل نہیں ہوئی۔آنکھوں پر چشمہ لگائے سفید رنگ کی شرٹ او رنیلی رنگ کی جینس زیب تن کئے آکش پورے اعتماد کے ساتھ آر ایل ڈی چیف اجیت سنگھ ‘ بی ایس پی جنرل سکریٹری ستیش مشترا اور ایس پی صدر اکھیلیش یادو کے ہمراہ بیٹھے ہوئے تھے ۔

آکاش جو مایاوتی کے چھوٹے بھائی آنند کے بیٹے ہیں ‘ پچھلے کچھ ماہ سے سرخیوں میں ہیں۔ پہلی مرتبہ آکاش اس وقت سرخیوں میں ائے جب اسی سال15جنوری کے روز لکھنو میں اکھیلیش یادو مایاوتی کی سالگرہ پر مبارکباد دینے پہنچے تو اس وقت آکاش مایاوتی کے پہلو میں کھڑے ہوئے تھے ۔

وہ ایس پی ‘ بی ایس پی ‘ آر ایل ڈی کی 7اپریل کے روز دیو بند میں ہوئی مشترکہ ریالی میں جنرل سکریٹری ستیش چندرا شرما کے ساتھ شہہ نشین پر دیکھائی دئے ۔ اس سے قبل آکاش سال2016میں سہارنپور میں مایاوتی کیساتھ بھی دیکھائی دئے تھے ۔

تاہم اسی سال اپنی سالگرہ کے وقت مایاوتی نے جب انہیں پارٹی امور میں شامل کرنے کا اعلان کیاتھا اس وقت آکاش سرخیو ں میں ائے تھے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ تھا اگر اس سے کسی کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ اعتراض کرنے والوں کا ہی مسئلہ رہے گا۔مایاوتی پر 48گھنٹوں کا امتناع الیکشن کمیشن کی جانب سے عائد کرنے کے بعد آکاش نے مایاوتی کی غیر موجودگی کو دور کرنے کے لئے منگل کے روز اپنی پہلی انتخابی ریالی سے خطاب کیا۔