یوپی۔ مسلمان ظاہر کرے رام مندر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے دو گرفتار

,

   

پولیس نے کہاکہ یہ سارا معاملہ دیویندر تیواری نے رچا ہے جس نے ایک کشیدہ ماحول پیدا کرنے او رمیڈیا کی توجہہ حاصل کرنے کے لئے مسلمانوں ناموں کا استعمال کیا ہے۔


اترپردیش پولیس نے ایودھیا میں رام مندر پر احکام اور چیف منسر یوگا ادتیہ ناتھ پر بم پھینکنے کی دھمکی کے معاملہ میں دو لوگوں کو گرفتار کرلیاہے۔ملزمین کا نام گونڈا ضلع کے رہنے والے طاہار سنگھ او ر اوم پرکاش مشرا ہے جنھیں 3ڈسمبر کے روز گرفتار کرلیاگیا ہے۔

رپورٹرس کے مطابق طاہار سنگپ اورمشرا نے یوگی بہت جلد افتتاح کی جانے والی رام مندر‘ اسپیشل ٹاسک فورس ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی)امیتابھ یش اور سماجی جہدکار دیویندر تیواری کو ”زبیر خان“ کے نام استعمال کرتے ہوئے‘alamansarikhan608@gmail.com’اور ‘zubairkhanisi199@gmail.com’. نامی ای میل ائی ڈیوں سے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھیجیں۔

بیان میں کہاگیا ہے کہ دونوں نے ایک ایکس ہینڈل ائی دیویندر افس کا استعمال کیاہے۔ تاہم پولیس نے کہاکہ یہ سارا معاملہ دیویندر تیواری نے رچا ہے جس نے ایک کشیدہ ماحول پیدا کرنے او رمیڈیا کی توجہہ حاصل کرنے کے لئے مسلمانوں ناموں کا استعمال کیا ہے۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ تیواری نے مبینہ تارہ سنگھ او رمشرا کو فرضی ای میل ائی ڈیز بنانے اور دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے کی ہدایت دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بعد میں اس کو اپنے ایکس اکاونٹ پر پوسٹ کیاتاکہ سیاسی فائدہ حاصل کرنے اور میڈیا کی توجہہ حاصل کی جاسکے۔

تیواری این جی اوز چلاتا ہے جس کا نام بھارتیہ کسان منچ اور بھارتیہ گاؤ سیو ا پریشد ہے۔ اس پرمزید روشنی ڈالتے ہوئے حقائق کی جانچ کرنے والے الٹ نیوز شریک بانی محمد زبیر نے ایکس پر پوسٹ کیاکہ یہ تیواری پہلی مرتبہ اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ہوا ہے۔



زبیر نے تیواری کی جانب سے اس طرح کے حربہ کا استعمال کرتے ہوئے ماحول خراب کرنے اور میڈیاکی توجہہ حاصل کرنے کے لئے جو کام کئے ہیں ان کی فہرست پیش کی۔

زبیر نے لکھا کہ ”ڈسمبر 2021میں دیویندر تیواری نے دعوی کیاتھا کہ تیواری کو محمد اجمل کا ایک خط موصول ہوا ہے جس میں اگر وہ گائے کی حفاظت بند نہیں کرتا ہے تو اس کو اور یوگی ادتیہ ناتھ کو ماردینے کی بات لکھی گئی ہے“۔



تیواری نے چیف منسٹر یوگی کے ساتھ تصویریں بھی شیئر کی وہیں 2022اسمبلی انتخابات کے دوران مکمل تائید کا بھی اعلان کیا۔اسی سال نومبرمیں اس نے دعوی کیاتھا کہ ”جہادی دہشت گردوں“ سے اس کو موت کی دھمکی ملی ہے


یہی طریقہ 2023میں بھی جاری رہا‘ جب تیواری نے دوبارہ دعوی کیاتھا کہ ”عالم انصاری خان“ سے اس کو ایک ای میل ملا ہے جس میں چیف منسٹر یوگی اور اس کو دھمکی دی گئی ہے۔