یوپی۔ چوری کے الزام میں 14سالہ دلت لڑکے کی بے رحمانہ پیٹائی

,

   

مذکورہ لڑکے پر دکان سے 600روپئے کی چوری کا الزام لگایاگیا ہے۔
شاہجہاں پور۔ایک کرانہ کی دوکان مالک کو اس وقت تحویل میں لے لیاگیا جب اس بات کی جانکاری ملی کہ برقی کے ایک کھنبہ کو باندھ کر اس نے ایک 14سالہ دلت لڑکے کی بے رحمی کے ساتھ پیٹائی کی ہے۔ مذکورہ دوکان مالک نے لڑکے پر دوکان سے چھ سو روپئے چرانے کا الزام لگایاہے۔

ذرائع کے بموجب مذکورہ واقعہ 22اگست کے روز پیش آیا مگر ہفتہ کے روز اس وقت سرخیوں میں آیاجب ایک ویڈیو جس میں لڑکے کی پیٹائی کی جارہی ہے سوشیل میڈیا پر پوسٹ کیاگیاتھا۔

سرکل انسپکٹر جلال آباد ماسی سنگھ نے کہاکہ ”ہم لڑکے اوراس کے والد سے رابطہ میں ہیں۔ ایک ایف ائی آر ائی پی سی کی دفعہ 323‘ 341اور 504کے علاوہ ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے تحت درج کی گئی ہے۔

ان کے بیانات قلمبند کئے جاچکے ہیں۔ لڑکے کو طبی جانچ کرائی جاچکی ہے اور رپورٹس کا انتظار کیاجارہا ہے۔ فی الحال معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دوکان چلانے والے مکیش کمار سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

وہ لڑکا جس کے والدین یومیہ اجرت پر کام کرتے ہیں کا کہنا ہے کہ ”میں مقامی دوکان سے کرانہ کا خریدنے کے لئے گیا اور گھر واپس لوٹا۔ کچھ دیر بعد دوکان کا مالک میرے گھر پر آیا اور مجھے تمانچے مارکر میرے ساتھ بدسلوکی کرنے لگا۔

اس نے مجھ پر الزام لگایاکہ میں نے اس کی دوکان سے پیسے چرائے ہیں۔ میں اس منت سماجت کرتا رہا کہ میں بے قصور ہوں‘ مگر اس شخص نے میرے گھر کی تلاشی لینا اور سامان ادھر اُدھر پھینک کر مجھے گھر سے باہر گھسیٹ کر لیا۔

مجھے سب کے سامنے برقی کھنبہ پر باندھ دیاگیا۔ دیگر گاؤں والوں نے بھی میرا مذاق اڑایا اور بعض نے مجھے پیٹا بھی۔انہوں نے مجھے چور کے نام سے بھی پکارا ہے“۔