حیدرآباد۔ 29 مارچ (سیاست نیوز) یوگی آدتیہ ناتھ دوسری مرتبہ چیف منسٹر بننے کے بعد اترپردیش میں حکومت کا لوگو بلڈوزر بن گیا ۔ کھلونوںپر مشتمل چھوٹے بلڈوزرس اب تحفوں میں دیئے جارہے ہیں۔ پریاگ راج کے کاترا فنکشن ہال میں چورسیہ کمیونٹی کی جانب سے اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا جہاں 9 جوڑوں کی شادیاں انجام پائی ۔ دولہے اور دلہنوں کے نئے جوڑوں کو دیگر تحائف کے ساتھ کھلونوں پر مشتمل چھوٹے بلڈوزرس بھی دیئے گئے۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پریاگ راج کے میئر ابھیلاش گپتا نے کہا کہ بلڈوزرس خواتین کی سلامتی کے ساتھ اترپردیش ترقی کی علامت بن گئے ہیں۔ ریاست میں امن و امان کو یقینی بنانے پر بلڈوزر بابا کے نام سے مشہور چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ سے اظہار تشکر کیا ۔ یوگی نے اپنی پہلی میعاد کے دوران مافیا اور مجرموں کے جائیدادوں کو منہدام کرنے بلڈوزرس کا استعمال کیا اور انتخابی مہم میں بھی بلڈوزرس اہم موضوع بن گیا تھا۔ ن